انا للہ وانا الیہ راجعون، سابق سینئر بیوروکریٹ انتقال کر گئے

سابق سینئر بیوروکریٹ رستم شاہ مہمند انتقال کر گئے۔

اہل خانہ کے مطابق رستم شاہ مہمند کچھ عرصے سے علیل تھے۔رستم شاہ مہمند کی نمازِ جنازہ آج سہ پہر 4:15 بجے شامی روڈ فیملی پارک میں ادا کی جائے گی۔رستم شاہ مہمند افغانستان میں پاکستان کے سفیر رہے، وہ خطے اور دفاعی و انتظامی امور کے ممتاز ماہر تھے۔

گورنر کے پی کا رستم شاہ مہمند کے انتقال پر اظہارِ تعزیت ، گورنر فیصل کریم کنڈی نے رستم شاہ مہمند کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ رستم شاہ مہمند کی خارجہ اور انتظامی امور میں خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close