پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے مطالبات بتا دیے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ کمیٹی بلکل بااختیار ہے لیکن فیصلے بانئ پی ٹی آئی نے کرنے ہیں۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ مذاکرات میں پہلا مطالبہ بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات ہے، ملاقات کے لیے مناسب ماحول دیا جائے جس میں مشاورت ممکن ہو۔انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی کے بغیر کوئی بھی بات چیت بے معنی رہے گی۔پی ٹی آئی کے رہنما کا مزید کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن خیبر پختون خوا کا بنیادی حق ہے، مخصوص نشستیں اور سینیٹ الیکشن ہمارا مطالبہ ہے۔

اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ ملٹری کورٹس کے فیصلے کے خلاف ہر فورم پر جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close