صنم جاوید کیلئے بری خبر

لاہور پی این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست خارج کردی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے صنم جاوید کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔رجسٹرار آفس نے درخواست پر پہلے متعلقہ فورم سے رجوع نہ کرنے کا اعتراض عائد کیا تھا، عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھا۔عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ درخواست گزار پہلے متعلقہ فورم پر رجوع کرے اگر شنوائی نہیں ہوتی تو عدالت آسکتے ہیں۔

بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کا نام پی سی ایل لسٹ سے نکالنے کی درخواست خارج کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close