راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بانئ پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی فراہمی کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے بانئ پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ اڈیالہ جیل ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ماتحت ہے، سی سی ٹی وی فوٹیجز دینے کا اختیار انہی کے پاس ہے۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ درخواست گزار سی سی ٹی وی فوٹیجز کے لیے ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ بانئ پی ٹی آئی اور فواد چوہدری نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی فراہمی کی درخواست دائر کی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں