پیپلز پارٹی کا وفاقی حکومت کی یقین دہانیوں پر عدم اعتماد

اسلام آباد (پی این آئی)پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کی یقین دہانیوں پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا اور چیئرمین بلاول بھٹو نے پارٹی رہنماؤں کو حکومت کے ساتھ رابطوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

جمعہ کو کراچی میں بلاول بھٹو کی سربراہی میں بلاول ہاؤس میں اجلاس ہوا جس میں پنجاب،کے پی کے گورنرز جبکہ سندھ بلوچستان کے وزرائےاعلیٰ نے شرکت کی۔ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ شرکا نے حکومت سے مذاکرات کی روشنی میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔اجلاس میں شرکا نے حکومت کی جانب سے آئندہ ہونے والی قانون سازی سے متعلق بھی بریفنگ دی ،شرکا نے حکومت کی جانب سے یقین دہانیوں پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔

ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو نے شرکا کو ہدایت دی کہ حکومت کے ساتھ رابطوں کو مزید تیز کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں