شاہد خاقان عباسی نے 26 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کردیا

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے 26 ویں آئینی ترمیم کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے درخواست کے فیصلے تک جوڈیشل کمیشن کو کام سے روکنے اور ہائیکورٹس میں نئے ججز کی تقرری پر پابندی کی استدعا کردی۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں دائر کردہ درخواست میں وفاق، حکومت سندھ، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کو فریق بناتے ہوئے 26 ویں آئینی ترمیم کو غیر آئینی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی ہے کہ ہ درخواست کے فیصلے تک جوڈیشل کمیشن کو کام کرنے سے روکا جائے جبکہ ہائیکورٹس میں نئے ججز کی تقرری بھی روکی جائے۔

واضح رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں بھی 12 سے زائد درخواستیں دائر کی جاچکی ہیں، گزشتہ ہفتے رجسٹرار سپریم کورٹ نے ان درخواستوں کو نمبر الاٹ کردیے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close