شناختی کارڈ آن لائن کیسے اورکہاں سے بنوائیں؟جانیں

شناختی کارڈ بنوانے والے شہریوں کو اب لمبی قطاروں میں نہیں لگنا پڑے گا، وہ آئن لائن خودکار مشینوں کے ذریعے یہ عمل انجام دے سکیں گے۔

کراچی کے شہریوں کو آسانی فراہم کرنے لیے جلد شہر کے مختلف عوامی مقامات پر خودکارمشینیں لگائی جائیں گے، نادار جو اپنے نظام میں جدت لانے کی کوشش کرتا رہتا ہے اب کراچی والوں کو نئی سہولت فراہم کریگا، اس کے ذریعے شہری شناختی کارڈ بنوانے کے عمل کو طویل انتظار کے بنا چند منٹوں میں انجام دے سکیں گے۔

نادارا حکام نے اسلام آباد میں کامیاب تجربے کے بعد اب کراچی میں بھی شناختی کارڈ بنوانے کے لیے خودکار مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی تجدید ہو یا گمشدہ این آئی سی کا حصول لوگ خودکار مشین سے استفادہ کرسکیں گے، اس کے ساتھ ب فارم بنوانے والوں کو بھی لمبی قطاروں میں لگنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ خودکارمشین اور شہری اس عمل کو چند منٹوں میں انجام دے سکیں گے۔

جو خودکار مشین نصب کی جائیگی شہری انھیں بنیادی معلومات فراہم کریں گے، جیسا کہ بائیومیٹرک کروانے اور تصویر نکالنے جیسے بنیادی مراحل طے کرنے کے بعد ارجنٹ یا نارمل کے آپشن کا انتخاب کرنے کے بعد ایک کیوآرکوڈ موصول ہوگا جس کے ذریعے صارف فیس ادا کریگا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا عمار حیدر نے بتایا کہ یہ سہولت بہت جلد کراچی میں شروع کردی جائے گی جو پبلک مقامات پر دستیاب ہوگی۔ان کے مطابق نادرا کا خودکار ’کیوسک‘ شہریوں سے معلومات لے گا اور دیے گئے مراحل کو پورا کرنے کے بعد کیو آر کوڈ کی ایک رسید فراہم کی جائیگی، اس کے بعد شہری جاز کیش یا ایزی پیسا کی مدد سے رقم ادا کریں گے، رقم کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ سے بھی جمع ہوگی۔

شہر قائد میں پہلے مرحلے میں نادرا میگا سینٹرز میں یہ سہولت فراہم کی جائے گی جس کے بعد اسے دیگر عوامی مقامات تک بھی وسعت دی جائے گی۔نادرا حکام نے مزید بتایا کہ شناختی کارڈ بنوانے کے لیے یہ خودکار مشینیں نادرا میگا سینٹرز کراچی کے ریلوے اسٹیشنز، ائیرپورٹ، شاپنگ مالز، تعلیمی اورسرکاری اداروں میں نصب کیے جانے کا امکان ہے جبکہ 15 یا 30 یوم کے بعد شناختی کارڈ شہریوں کو موصول ہو جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں