راولپنڈی (پی این آئی) جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جہاں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی۔ عمران خان سمیت مجموعی طورپر 80 افراد پر فرد جرم عائد کی گئی جن میں راجہ بشارت بھی شامل تھے۔مقدمے میں عمران خان سمیت 143 افراد نامزد ہیں، کئی ملزمان کو عدالت پہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے ۔بانی پی ٹی آئی کی جانب سےعدالت کے دائرہ اختیار کو چیلینج کرنے کی درخواست پر دلائل دیے گئے، سپیشل پراسیکیوٹر نوید ملک اور ظہیر شاہ نے دلائل دیے گئے۔بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، عمر ایوب، شیخ رشید، فواد چوہدری، زرتاج گل، راجہ بشارت سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
بعدازاں پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر سے سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کو گرفتار کرلیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں