اسلام آباد(پی این آئی) پی ٹی آئی مظاہرین کے تشدد سے متاثرہ پنجاب رینجرز کے جوانوں کے بڑےانکشافات سامنے آگئے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے شرپسندوں سے ملک کے محافظ بھی محفوظ نہیں رہے،شر پسندوں نے احتجاج کی آڑ میں رینجرز اہلکاروں پر دھاوا بول دیا،پنجاب رینجزز کے اہلکاروں کے مطابق شر پسندوں نے ان پر باقاعدہ حملہ کیا۔نائیک سفیر نے کہا کہ میں 26 نمبر ڈیوٹی پر تھا جب مظاہرین نے ہم پر تشدد کیا،مظاہرین نے لاٹھی چارج کیا، پتھر مارے ، ہم سے ہیلمٹ اور شیٹ بھی چھین لی،ڈنڈے مار کر میرے ناک کی ہڈی اور ٹانگ کو توڑ ڈالا۔
پنجاب رینجرز کے سپاہی محمد آصف کے بیان کے مطابق 26 نمبر ڈیوٹی کے دوران شرپسندوں نے 6 ساتھیوں کو گاڑی سے کچلنے کی کوشش کی،ہمارے تین ساتھی شہید جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے۔پرتشدد واقعات کے چشم دید گواہ پنجاب رینجرز کے سپاہی عرفان نے کہاکہ مظاہرین نے حملہ کیا، پتھر اور فائرنگ کرتے ہوئے ہیلمٹ اور شیلڈیں چھین لی،میری بازو اور ٹانگ کو توڑ ڈالا اور میں بے ہوش ہو گیا۔
سپاہی شہزاد نے کہا کہ ہم ڈیوٹی پر تعینات تھے کہ پی ٹی آئی کے شرپسندوں نے ہم پر پتھر برسائے،ہمارے پاس صرف Anti Roits شیلڈ پتھراؤ سے بچاؤ کے لیے تھی،ان شر پسندوں کی فائرنگ سے فائر ساتھی کے ہیلمٹ کو لگا،سر پر فائر لگنے سے ساتھی شدید زخمی ہو گیا،زخمی ساتھی اس وقت آئی سی یو میں وینٹیلیٹر پر ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں