ایک اور قبائلی رہنما اغوا

کوئٹہ(پی این آئی)بلوچستان کے ضلع پشین سے قبائلی رہنما حاجی قاسم پانیزئی کو اغوا کرلیا گیا۔

قبائلیوں نے خانوزئی کراس پر این 50 ہائی وے کو بند کردیا، جس سے بلوچستان سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے درمیان آمدورفت معطل ہوگئی۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ قبائلی رہنما کے اغواء کے واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں