رینجرز اور پولیس پر حملے ، بلاول بھٹو کا بیان بھی آ گیا

کراچی (پی این آئی ) رینجرز اور پولیس اہلکاروں پر حملوں کے بعد ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا بیان بھی آ گیا ۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اسلام آباد میں رینجرز اہلکاروں پر حملے کی مذمت کی اور مطالبہ کیا ہے کہ رینجرز اور پولیس پر حملوں میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔”جیو نیوز ” کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ امن و امان کے لیے موجود پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا دہشت گردی ہے۔شہید اہلکاروں کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں