ملتان(پی این آئی)تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی عامر ڈوگر، زین قریشی اور معین ریاض کو حراست میں لے لیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی کے تینوں رہنما احتجاج میں شرکت کیلئے اسلام آباد جارہے تھے، تینوں ایم این ایز کو نقصان امن کے خطرے کے تحت نظر بند کیا گیاہے۔یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آج اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے،لیکن راستوں کی بندش کے باعث کارکنوں کو وفاقی دارالحکومت پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں