علیمہ خان نے بشریٰ بی بی کے احتجاج میں شرکت سے متعلق سوال پرکیا جواب دیا؟

لاہور ( پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کے احتجاج کے لیے پلان کو حتمی شکل دے دی اور اس دوران عمران خان کی بہن علمہ خان، عظمیٰ خان اور رانی خان بھی موجود ہوں گی تاہم جب علیمہ خان سے بشریٰ بی بی کی موجودگی کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے کہا یہ آپ انہی سے پوچھیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عمران خان کی بہن علیمہ خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہنیں میرے ساتھ قافلے کے ہمراہ اسلام آباد آئیں گی، ہم بھائی کی رہائی کے لیے پارٹی ورکرز کے ساتھ اسلام آباد آئیں گی۔ علیمہ خان سے سوال کیا گیا کہ کیا بشریٰ بی بی بھی احتجاج میں شریک ہوں گی؟ جس پر علیمہ خان نے جواب دیا کہ آپ انہی سے پوچھ لیں ہم اپنا بتاسکتے ہیں۔علیمہ خان نے کہا کہ ہم بہنیں تو احتجاج میں شریک ہوں گی، امکان ہے بشریٰ بی بی کی شرکت ہو۔علیمہ خان نے کہا کہ احتجاج کے دوران مذاکرات کا راستہ بھی کھلا رکھا جائے گا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے دیے گئے پلان کے مطابق 24 نومبرکو پی ٹی آئی کے ملک بھر سے قافلے اسلام آباد روانہ ہوں گے، پلان کے مطابق اسلام آباد پہنچنے میں 2 سے 3 دن لگیں گے۔ذرائع کے مطابق تمام ورکرز اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے، 26 نومبر کو اسلام آباد میں داخل ہوناہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں