معروف ٹک ٹاکرجوڑی کے ہاں ننھی پری کی آمد

پاکستان کی مشہور و معروف ٹک ٹاک جوڑی حفصہ خان اور شہیر خان کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔

جوڑے نے اپنے ہاں اس خوشخبری کا اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے کیا ،شہیر خان نے یوٹیوب پر ایک وی لاگ جبکہ انسٹاگرام پر ایک تصویر جاری کی۔انسٹاگرام پر نومولود بچی کے ہاتھ حفصہ اور شہیر نے اپنے ہاتھوں میں لیے تصویر جاری کی، ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’الحمداللہ، ہماری ننھی پری ہماری ساتھ ہے۔‘

ساتھ ہی انہوں نے بچی کی پیدائش کی تاریخ بھی لکھی جو 18 نومبر 2024 ہے۔دوسری جانب 14 منٹ پر مبنی وی لاگ کے آغاز میں جوڑے نے اپنے اس سفر کی بات کی اور یہ بھی کہا کہ انہوں نے خود سے اس چیز کا اعلان نہیں کیا تھا لیکن اب وہ وقت آگیا ہے کہ ہم دو سے ’تین ‘ ہونے والے ہیں، بعد ازاں انہوں نے بچی کی پیدائش کے بعد فیملی کے ری ایکشنز بھی اپنے وی لاگ میں شامل کیے۔

یوٹیوب وی لاگ میں شہیر خان نے لکھا کہ ’الحمدللہ، ہمیں یہ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے بےحد خوشی ہو رہی ہے کہ ہم ایک خوبصورت بچے کے والدین بن گئے ہیں! ہمارے ساتھ اس جذباتی اور دل کو چھو لینے والے سفر کا حصہ بنیں، آپ کی دعائیں اور نیک تمنائیں ہمارے لیے بے حد اہم ہیں۔ ‘وی لاگ میں ساتھی ٹک ٹاکر لاریب اور زرناب بھی اسپتال پہنچے تھے، جہاں وہ نومولود کو دیکھ کر جذبات پر قابو بھی نہ رکھ سکے تھے۔

بعد ازاں شہیر خان نے بیٹی کو گود میں اٹھائے ایک دلکش تصویر جاری کی، کیپشن میں الحمداللہ کا اضافہ کیا گیا۔شہیر اور حفصہ کی جانب سے اس اعلان کی دیر تھی کہ چاہنے والوں نے مبارکباد دینے کی لائن لگادی، معاذ صفدر اور لاریب خان بھی مبارکباد دینے میں پیش پیش رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں