نجی نیوز کے دفتر کے باہر فائرنگ

اسلام آباد(پی این آئی)نجی ٹی وی چینل 92 نیوزکے دفترکے باہر مسلح افراد کی فائرنگ سے کرائم رپورٹر ندیم احمد زخمی ہوگئے ہیں، انہیں اسٹیڈیم روڈ پرنجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، سینئررپورٹرکو آفس کے گیٹ پر نامعلوم افراد نے گولی ماری گئی۔

ڈی آئی جی ایسٹ نے کہا ہے کہ کرائم رپورٹر ندیم احمد کو آفس کے گیٹ پر نامعلوم افراد نے گولی ماری جوان کے پاؤں پر لگی ہے ،انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔عثمان غنی صدیقی نے بتایا کہ ندیم احمد کی حالت خطرے سے باہر ہے ، شواہد جمع کر رہے ہیں ،پولیس افسران کو جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں