اسلام آباد(پی این آئی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل ایک غیرسیاسی خاتون کی آڈیو آئی ہے، بانی پی ٹی آئی دوسری پارٹیوں کی خواتین کیلئےجو کرتا تھا آج ان کے سامنے آرہا ہے ، غیر سیاسی خاتون کیا سیاسی گفتگو کرتی ہے، ایک ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے وزیراعظم کو چلارہی تھی، ارسلان بیٹے سے غداری کو لنک کروایا کرتی تھی، آج وہ ٹارگٹ دے رہی ہے، ایم این اے اور ایم پی اے بندے لے کر آئے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آڈیو میں وہ کہہ رہی ہیں مشہور زمانہ یوٹیوبرزاور انٹرنیشنل میڈیا کو ساتھ رکھے ، یہ ہیں ہماری گھریلو غیر سیاسی خاتون، کل تک مریم نواز پر بات کرتے تھے، یہ خاتون خود تعویز گنڈوں کے ذریعے آئی، ہمیشہ کی طرح مذہب کارڈ بانی پی ٹی آئی کو کھیلنا سکھایا، سیاست میں حصہ لینا کسے کہتے ہیں، اپنی پارٹی کے لوگوں کو حصہ دینا سیاست میں حصہ لینا ہے، سب سے زیادہ تکلیف پنجاب کے ارکان اسمبلی پر ہے جن کو بلا کر بات تک نہیں کرنے دی گئی، خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز پر حملے ہورہے ہیں، دوسری جانب وہاں کا وزیراعلیٰ الجہاد الجہاد کے نعرے لگا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 24نومبر کسی پلاننگ کے ساتھ کیا جارہا ہے، پنجاب کی عوام نے ان کی کسی بھی کال پر جواب نہیں دیا، عام آدمی کے مسائل اس کی دہلیز پر حل ہورہے ہیں تو پنجاب کے لوگ باہر نہیں نکلیں گے، چند سرکاری ملازمین خیبرپختونخوا سے باہر نکلیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں