اسلام آباد(پی این آئی) پی ٹی آئی اور جے یو آئی میں اختلافات ، پی ٹی آئی اور جے یو آئی کےمستقبل میں روابط کے امکانات کم ہونے لگے.
ذرائع ابلاغ کے مطابق جے یو آئی کا اپنےموقف میں کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے بطور وزیراعلی ہوتے ہوئے بات چیت آگے نہیں بڑھ سکتی ، علی امین گنڈاپور مولانا فضل الرحمن کے بارے میں غلیظ جملے کہتا رہا،مستقبل میں کسی قانون سازی یا مشترکہ کوششوں پر جے یو آئی اپوزیشن کا ساتھ نہیں دے گی۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن کے قریبی ساتھیوں نے پی ٹی آئی کےساتھ چلنے سے انکار کیا، پی ٹی آئی قیادت ماضی کے بیانات پر معافی مانگے تو اکٹھے آگے بڑھیں گے،بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے جے یو آئی کسی مارچ یا احتجاج میں ساتھ نہیں دے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں