عمران خان نے24 نومبرکے احتجاج میں باہر نہ نکلنے والے رہنماؤں کو بڑی وارننگ دیدی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر قیادت کے مطابق عمران خان نےکہا ہے کہ 24 نومبر کا احتجاج نہ مؤخر ہوگا نہ معطل، ‏24 نومبر کو جو باہر نہ نکلا وہ پارٹی سے باہر ہو جائےگا۔

پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کے مطابق بانی پی ٹی آئی نےکہا ہے کہ طاقتور حلقے جس کسی کو آگے کریں گے، پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کمیٹی ان سے تین مطالبات پر مذاکرات کرے گی۔

پی ٹی آئی قیادت کے مطابق عمران خان نےکہا ہےکہ کمیٹی تین مطالبات ‏26 ویں آئینی ترمیم کے خاتمے اور آئین کی بحالی کے علاوہ ‏مینڈیٹ کی واپسی اور ‏تمام بےگناہ سیاسی قیدیوں کی رہائی پر بات کرے گی۔

پی ٹی آئی قیادت کا کہنا ہےکہ عمران خان نےکہا ہےکہ 24 نومبرکا احتجاج نہ مؤخر ہوگا نہ معطل ہوگا، 24 نومبرکو جو باہر نہ نکلا وہ پارٹی سے باہر ہو جائےگا، پارٹی میں چاہے کوئی کتنا بھی پرانا ہو باہر نہ نکلا تو اس کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں