سابق امیر جماعت اسلامی کا وزیر اعظم اور آرمی چیف سے بڑا مطالبہ

سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعظم اور آرمی چیف سے بڑا مطالبہ کر دیا ۔

ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم عوام کے لیے نہیں حکمرانوں کےلیے ہے، اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک میں کہیں قانون کی عمل داری نہیں، ملکی حالات کے پیش نظر وزیراعظم اور آرمی چیف آل پارٹیز کانفرنس بلائیں۔ مسائل کے حل کیلئے تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر پالیسی بنائی جائے۔تمام جماعتوں کو احتجاج کا آئینی حق حاصل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں