پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کیسے رہے؟

اسلام آباد (پی این آئی)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سے 12 تا 15 نومبر تک مشن چیف نیتھن پورٹر کی سربراہی میں مذاکرات ہوئے، مذاکرات میں وفاقی حکومت کے علاوہ صوبائی حکومتوں سے بھی بات چیت ہوئی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات میں نجی شعبہ کے نمائندوں سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔آئی ایم ایف کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ معاشی امور پر پاکستانی حکام کے ساتھ بات چیت مثبت رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں