سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک، میجرسمیت 2 جوان شہید

ہرنائی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسزنے آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشت گرد ہلاک ہوگئے،آپریشن کےدوران میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد شہید ہوئے۔

سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دیسی ساختہ بم سے حملہ کیا گیا،بلوچستان کے امن اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں ،بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

وزیراعظم نے ہرنائی میں شہیدمیجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد کو خراج عقیدت پیش کیا ،انہوں نے شہدا کی بلندی درجات کی دعا اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

شہبازشریف کا کہنا تھا پاک فوج کے افسران و جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ،ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں