پی ٹی آئی قائدین کی گرفتاری پر علی امین گنڈا پور کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ان کے اس طرح کے ہتھکنڈے کوئی نہیں بات نہیں ہے، یہ اسی طرح کرتے ہیں، نومبر میں بانی پی ٹی آئی خود کال دیں گے۔گفتگو میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ یہ بات معلوم نہیں کہ پارٹی رہنماوں کو کس چیز پر حراست میں لیا گیا۔واضح رہے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے جانے والے پارٹی رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

حراست میں لیے جانے والوں میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب، سینیٹ اپوزیشن لیڈر شبلی فرار، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچر شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں