اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز اتحاد نے پارٹی کی لاہور تنظیم پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی ورکرز اتحاد نے عزیز بھٹی ٹاؤن میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز محمود کے خلاف احتجاج اور عدم اتحاد کا اظہار کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ شیخ امتیاز محمود کرپٹ صدر ہیں، جلسے جلوس میں کارکنوں کو تنہا چھوڑ جاتے ہیں۔
مظاہرین نے کہا کہ صدر پی ٹی آئی لاہور پیسے لے کر عہدے بانٹ رہے ہیں جس سے پارٹی کا نام بدنام ہو رہا ہے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم پی ٹی آئی لاہور تنظیم کے خلاف محاظ کھڑا کریں گے اور کسی صورت غلط کام نہیں ہونے دیں گے۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ مرکزی قیادت لاہور تنظیم کو تبدیل کرے اور ایسے لوگوں کو آگے لایا جائے جس پر عوام کو اعتماد ہو۔مظاہرین نے لاہور تنظیم کے خلاف حلف نامے بھی جمع کروائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں