صدرِ مملکت آصف علی زرداری دبئی میں حادثے کا شکار ہوگئے ہیں۔
ایوان صدر کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ گزشتہ رات دبئی ائیرپورٹ پہنچنے پر جہازسے اترتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زردای کا پاؤں فریکچر ہوگیا۔
ترجامن نے بتایا کہ صدر آصف زرداری کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹرز نے چیک اپ کے بعد ہسپتال میں صدر زرداری کے پاؤں پر پلاستر کردیا۔
ترجمان کے مطابق صدر آصف زرداری کے پاؤں پر 4 ہفتوں کے لئے پلاسترکیا گیا ہے۔صدر آصف علی زرداری کو گھر منتقل کردیا گیا ہے اور انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں