خاور مانیکا خاندان کے خلاف بڑا ایکشن

اینٹی کرپشن کورٹ نے خاور مانیکا کے 2 بیٹوں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

ساہیوال میں اینٹی کرپشن کورٹ میں خاور مانیکا اور 2 بیٹوں کے خلاف کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔اس موقع پر خاور مانیکا اسپیشل جج اینٹی کرپشن آصف بشیر کی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے ابراہیم مانیکا اور موسیٰ مانیکا کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور دونوں مفرور ملزمان کو گرفتار کر کے 15 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ خاور مانیکا اور ان کے دو بیٹوں پر اگست 2023ء سے 11 کروڑ روپے غبن کا مقدمہ درج ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں