سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات، کس نے میدان مار لیا؟

اسلام آباد (پی این آئی) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ ( انڈیپنڈنٹ گروپ ) نے میدان مار لیا جبکہ حامد خان گروپ دوسرے نمبر پر رہا۔

منگل کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا انعقاد ہوا اور صبح 8 بجے سے 5 بجے تک ووٹنگ کا عمل جاری رہا، سپریم کورٹ بار کی 5 نشستوں پر مجموعی طور پر 17 امیدوار آمنے سامنے تھے ۔صدر کی نشست پر عاصمہ جہانگیر گروپ کے میاں محمد رؤف عطا امیدوار تھے جبکہ منیر احمد خان کاکڑ حامد خان گروپ کے صدر کے امیدوار تھے۔

سیکرٹری کی سیٹ پر سلمان منصور اور ملک زاہد اسلم کے درمیان مقابلہ ہوا اور نائب صدر پنجاب کی سیٹ پر رانا بختیار اور رانا غلام سرور کے درمیان مقابلہ ہوا ، ایڈیشنل سیکرٹری کی سیٹ پر محمد اورنگزیب اور راجہ زبیر حسین مقابلے میں تھے جبکہ فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر اورنگزیب میر اور چوہدری تنویر کے درمیان مقابلہ ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں