پشاور فیکٹری میں آگ، 23 گھنٹوں بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا

پشاور کے انڈسٹریل اسٹیٹ پر ٹشو پیپر کے کارخانے میں لگی آگ پر 23 گھنٹوں بعد بھی مکمل قابو نہ پایا جا سکا۔

ریسکیو حکام کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں کارخانے میں گزشتہ روز لگنے والی آگ کو بجھانے کا عمل تاحال جاری ہے، کچھ حصوں میں اب بھی آگ جل رہی ہے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ آگ کے باعث کارخانے کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے، آگ بجھانے میں ریسکیو 1122 کی 25 سے زائد گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں۔

اس کے علاوہ ریسکیو 1122 کے 100 سے زائد اہلکار بھی آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں، آگ پر قابو پانے کے لیے چارسدہ ، مردان، صوابی، نوشہرہ اور ضلع خیبر کی ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں۔

دوسری جانب ترجمان ریسکیو کی جانب سے بتایا گیا کہ آگ بجھانے کے آپریشن کے دوران اب تک تقریباً 18ریسکیو اہلکاروں کی حالت غیر ہوئی، جنہیں طبی امداد فراہم کی گئی ہے اور اب ان کی حالت بہتر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close