اسلام آباد (پی این آئی) امریکی اراکین کانگریس کے بانی تحریک انصاف عمران خان کی رہائی کیلئے لکھے گئے خط کا ڈراپ سین ہو گیا۔
کچھ دنوں سے تحریک انصاف یہ اعلانات کر رہی تھی کہ امریکہ میں 60 کانگریس اراکین نے عمران خان کے حق میں اپنی حکومت کو خط لکھا ہے اور عمران خان کی رہائی سمیت پاکستانی فوج پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔دنیا نیوز کے مطابق جب خط لکھنے والے امریکی کانگریس کے ان ارکان کا جائزہ لیا گیا تو یہ ہوش ربا تفصیلات سامنے آئیں کہ خط لکھنے والے ان 62 کانگریس اراکین میں سے 9 کٹر یہودی نسل پرست ہیں اور 29 اسرائیل کے کھلم کھلا حمایتیوں میں شمار ہوتے ہیں۔
ان اراکین میں سے 13 ممبران مختلف مواقع پر بھارت کی جانب اپنی کھلی ہمدردیوں کا اظہار کر چکے ہیں اور 21 کٹر پاکستان مخالف ہیں جبکہ 2 اپنی تقریروں میں کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دے چکے ہیں۔یہ ایک انتہائی تشویش ناک صورتحال ہے جب پاکستان مخالف قوتیں پاکستان میں اپنے کسی اثاثے کو بچانے کیلئے یوں کھلم کھلا مداخلت کر رہی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں