عمران خان کو جیل میں سہولیات کی عدم فراہمی، پی ٹی آئی نے بڑا قدم اٹھا لیا

اسلام آباد (پی این آئی) عمران خان کو جیل میں سہولیات کی عدم فراہمی پراسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر ہونیوالی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بنیادی سہولتیں سے محروم کرنا جیل مینوئل کی خلاف ورزی ہے، بانی پی ٹی آئی کو ایک بہت چھوٹے سیل میں مستقل بند رکھا جا رہا ہے، بانی پی ٹی آئی کو ورزش کی سہولت میسر نہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی کو ٹیلی ویژن اور اخبار کی سہولت بھی مہیا کی جائے جو واپس لی گئی ہے،آئین میں آرٹیکل 9 اور دیگر آرٹیکل مکمل طور پر نظر انداز کر دئیے گئے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت بانی پی ٹی کے انسانی حقوق کی نگہبان ہے اور فوری طور پر بانی پی ٹی آئی کے حقوق بحال کیے جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close