پی ٹی آئی سینئر رہنما کو اڈیالہ جیل بھجوا دیا گیا

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کو 2 مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ڈی چوک پر احتجاج کے کیس میں اعظم سواتی کو انسدادِ دہشت گردی عدالت پہنچایا گیا تھا۔عدالت میں پراسیکیوٹر راجہ نوید نے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ اعظم سواتی کا مزید جسمانی ریمانڈ کیوں چاہیے؟ کوئی ثبوت دیں، اعظم سواتی سے کیا اسلحہ برآمد ہوا ہے؟ کچھ تو بتائیں؟پراسیکیوٹر راجا نوید نے کہا کہ اعظم سواتی نے کارکنان کو اکسایا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں