راولپنڈی پولیس نے اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں دہشتگردی سمیت 13 دفعات شامل ہیں۔ ایف آئی آر میں اجمل صابر، ملک تیمور مسعود، جاوید کوثر، زاہد خلیق کیانی، شہریار ریاض جبکہ 200 سے 300 نامعلوم ملزمان بھی نامزد ہیں جن میں سے 16 کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
درج ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے ایم ون موٹروے پر سڑک بلاک کر کے فائرنگ کی جسے خوف و ہراس پھیلا، ملزمان اسلحہ، ڈنڈے اور پیٹرول بم لے کر اسلام آباد کی طرف بڑھ رہے تھے، انہوں نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا اور توڑ پھوڑ کی۔
مقدمے میں کہا گیا کہ جب ملزمان کو روکنے کی کوشش تو یہ پولیس پر حملہ آور ہوئے، ملزمان نے بانی پی ٹی آئی کی ایما پر نہ صرف ریاست اور سکیورٹی اداروں کے خلاف نعرے بازی کی بلکہ اشتعال بھی پھیلایا۔اس میں مزید کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں غیر معمولی سہولیات کے باعث کارکنان پر تشدد مظاہروں پر اتر آئے، سابق وزیر اعظم کے ساتھ پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتوں میں ساری منصوبہ بندی کی گئی تھی، ملزمان نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کار سرکار میں مداخلت کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں