پولیس نے انتہائی مطلوب ملزم گرفتارکر لیا

کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں آپریشن کے دوران پولیس نے انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم کو ابراہیم حیدری تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس پر ملزم کے ساتھیوں نے پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے ساتھیوں کے پتھراؤ سے زخمی ہونے والے اہلکاروں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے شیر شاہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ڈی ایس پی علی رضا کے قتل میں ملوث 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ملزمان کی شناخت قاسم رشید اور عثمان کے نام سے ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں