موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئیں

اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئیں۔

اسلام آباد میں دو روز سے معطل موبائل فون سروس بحال کر دی گئی ہے،اس کے علاوہ تمام بند راستے بھی ٹریفک کیلئے کھول دیئے گئے ہیں، راستے کھلنے پر سڑکوں پر ٹریفک کا رش ہے۔

 

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ اندرون شہر تمام رکاوٹیں اور کنٹینرز ہٹا دیئے گئے،مری روڈ اور اطراف کے راستے ٹریفک کیلئے کھول دیئے گئے، راولپنڈی میں مجموعی طور پر ٹریفک بحال کردی گئی،کچھ دیر تک تمام رکاوٹیں ہٹا کر راستے بھی کھول دیئے جائیں گے۔

 

ڈی سی کا مزیدکہناتھا کہ راولپنڈی اسلام آباد کو ملانے والے راستے کھولنا اسلام آباد انتظامیہ کا اختیار ہے، فیض آباد کو کھولنا اسلام آباد انتظامیہ کا اختیار ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں