جسٹس منصور علی ججز کمیٹی اجلاس میں شرکت کئے بغیر چلے گئے، نجی میڈیا کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی)سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے تحت ججز کمیٹی کے اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ ججز کمیٹی میں شرکت کئے بغیر چلے گئے۔

روز نامہ جنگ کاذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس امین الدین خان اجلاس میں شریک ہیں، جسٹس منصور علی شاہ نے ترمیمی آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ اجلاس کے ایجنڈے میں آرٹیکل 63 اے نظرثانی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنا شامل ہے۔آرٹیکل 63 اے کی تشریح کا اکثریتی فیصلہ جسٹس منیب اختر نے تحریر کیا تھا جس کے مطابق پارٹی پالیسی کے خلاف رکن اسمبلی کا ووٹ شمار نہیں ہوگا، وہ نااہل بھی ہوجائے گا۔

ججز کمیٹی کے اجلاس میں ایک سال سے زائد عرصے سے زیر التواء مبینہ آڈیو لیکس کیس بھی شامل ہے، جس پر سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے حکم امتناع دیا تھا۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) ایکٹ 2023 کے تحت قائم کمیٹی کا 19 ستمبر کو منعقد ہونے والا اجلاس موخر کر دیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں