جے یو آئی نے فوری اور شفاف انتخابات کا مطالبہ کر دیا

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے رہنما عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ حکمرانوں سے ملک نہیں چل پا رہا، یہ حکومت مزید نہیں چل سکتی، فوری طور پر صاف شفاف انتخابات کروائے جائیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ انتخابات میں کرپٹ لوگوں کو مسلط کیا جاتا ہے۔ حکومتی عہدیدار اعتراف کر چکے ہیں کہ حکومت نہیں چل رہی، آئین میں آرڈیننس کی کوئی اہمیت نہیں، اسے وقتی طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔عبدالغفور حیدری نے کہا کہ طاقت کے ذریعے بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں ہوسکتا، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سنجیدہ مطالبات کو دیکھ کر انہیں حل کیا جائے۔

رہنما جے یو آئی نے کہا کہ آئی ایم ایف کو پاکستانی حکمرانوں نے مسلط کیا ہے، مہنگائی میں کمی سے متعلق مسلسل جھوٹ بولا جا رہا ہے، ملکی معیشت کو بہتر بنانے کےلیے سب کو مل کر بیٹھنا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں