مرضی کے جج اور مرضی کا قانون قبول نہ کرنے کا اعلان

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مرضی کے جج اور مرضی کا قانون قبول نہیں کریں گے۔

لاہور سے جاری بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آئینی ترامیم کےلیے جو انداز اور جس وقت کا تعین کیا گیا، اس کا مقصد مرضی کی عدلیہ حاصل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی مرضی کے جج اور مرضی کا قانون قبول نہیں کرے گی۔امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ معیشت کے فیصلے حکومت نہیں آئی ایم ایف کرتا ہے، کےالیکٹرک دنیا میں نجکاری کی بد ترین مثال ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں