دہمکی کو 10 روز گزر گئے لیکن ۔۔۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پنجاب پر لشکر کشی کی دھمکی کو 10 روز گزر گئے ہیں۔

ایک بیان میں خواجہ آصف نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے پنجاب پر لشکر کشی کے اعلان کے دن گنوائے۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی پنجاب پر لشکر کشی کی دھمکی کو 10 روز گزر گئے ہیں، اُن کے حملے میں صرف 5 دن رہ گئے ہیں، آپ کا انتظار ہو رہا ہے۔یاد رہے کہ اسلام آباد کے جلسے سے خطاب میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے 15 روز میں تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی رہائی کا مطالبہ کیا اور بصورت دیگر ہم انہیں خود رہا کرائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں