اداکارہ حبابخاری کے حاملہ ہونے کی خبروں پر شوہر نے خاموشی توڑ دی

کراچی(پی این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر دلعزیز فنکار جوڑی اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آریز احمد نے متوقع بچے کی پیدائش اور اداکارہ کے حمل سے گردشی خبروں پر ردعمل ظاہر کر دیا۔

اس فنکار جوڑی نے ان گردشی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے کسی کا نام لیے بغیر اپنے انداز میں ردعمل ظاہر کیا ہے۔اس فنکار جوڑی نے اپنے یوٹیوب چینل پر وی لاگ شیئر کیا ہے اور ایسی خبروں کو صرف چند لائکس اور ویوز حاصل کرنے کا سستا طریقہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کی تصاویر اور باتوں کو توڑ موڑ کر سیاق و سباق سے ہٹ کر صرف چند ویوز اور لائکس کے لیے پیش کیا جاتا ہے، اس بات سے قطع نظر کے جس کے بارے میں بات کی جا رہی ہے اس سے ان پر اور ان کے اہل خانہ پر کیا گزر رہی ہے۔

اداکارہ نے عوام کی اخلاقیات پر سوال اُٹھاتے ہوئے مزید کہا کہ وہ کسی کے ساتھ ایسا کیوں کرتے ہیں، یہ افواہیں تکلیف دہ ہیں اور ان کو پھیلانے والوں کو سوچنا چاہیے کہ ہم حقیقی لوگ ہیں جو ان خبروں اور بیانات سے متاثر ہوتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں