بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمان سے ایک اور اہم ملاقات، آئینی ترمیم سے متعلق تجاویز مانگ لیں

اسلام آباد (پی این آئی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ایک بار پھر سربراہ جمیعت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچے اور ان سے آئینی ترمیم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

گزشتہ 48 گھنٹے میں بلاول بھٹو زرداری کی دوسری بار مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد ہوئی۔مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو زرداری کا وفد کے ہمراہ استقبال کیا ۔بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ وفد میں خورشید شاہ ، نوید قمر، مرتضیٰ وہاب اور جمیل سومرو بھی شامل تھے۔

جے یو آئی کی طرف سے مولانا عبدالغفورحیدری، مولانا عبدالواسع، مولانا اسعد محمود، سینیٹر کامران مرتضیٰ، میرعثمان بادینی اور مولانامصباح الدین بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔اس سے قبل چیئرمین پیپلز پارٹی نے وزیراعظم شہباز شریف سےملاقات کی تھی جس کے بعد وہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے۔بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی۔ملاقات کے بعد بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ سے روانہ ہوگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں