تحریک انصاف کو ایک اور زور دار جھٹکا لگ گیا

اسلام آباد(پی این آئی)تحریک انصاف کو سندھ میں زور دار جھٹکا لگ گیا، ری کاوئٹنگ کے خلاف رکن صوبائی اسمبلی پی ٹی ائی سر بلند خان کی درخواست مسترد ہو گئی۔

ری کاوئنٹ کا فیصلہ رکوانے درخواست سندھ ہائیکورٹ سے مسترد ہوئی۔درخواست مسترد ہونے کے بعد رکن صوبائی اسمبلی سربلند خان کہتے ہیں کہ میرا حلقہ بلدیہ کیماڑی ہے،آٹھ فروری کہ انتخابات میں میں جیتا تھا، میرے ووٹ کی تعداد چھ ہزار زیاد تھی جبکہ پی پی نمائندے کے ووٹ کم تھے، میں نے 16000 ہزار ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی، مخالف پارٹی کے دس ہزار ووٹ تھے۔.انھوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے مجھے ہارا ہو قرار دےدیا، میں ہر بار عدالت کا رخ کرونگا کیونکہ عدالیہ ہی انصاف کریگی، آج عدالت نے میری درخواست کو ڈسمیس کردیا لیکن میں باربار درخواست کرونگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے بہت سی پارٹیوں نے آفر کی کہ پی ٹی آئی چھوڑ دو، لیکن میں اپنے قاِئد کے نام پر ووٹ لے کر آیا ہوں اپنی عوام کا بھروسہ ہوں میں، میں کسی جماعت کا حمایتی نہیں بنا تو مجھے ہرایا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں