پی ٹی آئی جلسہ گاہ سے مشکوک شخص گرفتار

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد کے علاقہ سنگجانی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے مشکوک شخص کو جلسہ گاہ سے گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، گرفتاری اسی مقام سے عمل میں لائی گئی جہاں سے سرچ آپریشن کے دوران ایک مشکوک بیگ برآمد ہوا جس میں سے تباہی کے آلات، ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹرز اور بارودی مواد ملا، اسلام آباد پولیس کے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بارودی مواد کو غیر مؤثر بنا دیا، اس کے بعد پولیس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شہر میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں