یہ ڈرتے ہیں کہ میں۔۔۔۔ شاہ محمود قریشی نے بڑا دعویٰ کر دیا

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یہ لوگ ڈرتے ہیں، اگر میں باہر آ گیا تو لوگ اکھٹے ہوں گے۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں سانحۂ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی، جن میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو پیش کیا گیا۔روسٹرم پر آ کر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جب مقدمات درج کیے گئے تب میں پنجاب میں نہیں تھا، مجھے ایک سال دو ماہ بعد گرفتار کیا گیا، جب میں رہا ہوا تو مجھے 9 مئی کے مقدمات میں گرفتار کر لیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ میں بھاگنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، بانیٔ پی ٹی آئی کا نائب کپتان ہوں، 40 سال سے سیاست میں ہوں، آج تک کوئی مقدمہ نہ ہوا، اچانک مجھ پر 55 مقدمات درج ہو گئے۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ یہ لوگ دلائل کیوں نہیں دے رہے، یہ جان بوجھ کر التواء چاہتے ہیں، اگر ہم گناہ گار ہیں تو ہمیں سزا دیں۔پی ٹی آئی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ قوم کا وقت ضائع کر رہے ہیں، ہمیں عدالتوں پر بڑا اعتماد ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close