پی ٹی آئی کے 8 ستمبر جلسے کا مقام تبدیل، نیا مقام کون سا ہوگا ؟

اسلام آباد (پی این آئی)اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے 8 ستمبر کو پسوال سنگجانی میں ہونے والے جلسے کا مقام تبدیل کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اب پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ مویشی منڈی سنگجانی کے مقام پر ہوگا۔ پی ٹی آئی کے جلسے کی جگہ کو پولیس نے گھیرلیا، سامان کی منتقل بھی روک دی، پولیس نے جلسے کیلئے لایا گیا سامان قبضے میں لے لیا۔اس دوران اپوزیشن لیڈر عمرایوب اور اسد قیصرکا پولیس اہلکاروں سے سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد جلسے کیلئے تحریک انصاف کو این او سی جاری کیا تھا۔این او سی میں شرط رکھی گئی کہ جلسے کے شرکاء اسلام آباد کے شہریوں کے بنیادی حقوق کو متاثر نہیں کریں گے، کسی بھی سڑک کو بلاک نہیں کیا جائے گا، جلسہ 4 بجے شروع ہو کر 7 بجے ختم ہوجائے گا، جلسے کے منتظم اختتام پر شرکاء کو منتشر کرنے کے پابند ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close