پنشنرز کیلئے اہم خبر، حکومت نے نئی سکیم متعارف کرا دی

اسلام آباد (پی این آئی)حکومت نے تمام وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے نئی کنٹری بیوٹری پنشن فنڈ سکیم متعارف کروا دی ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے متعارف کرائی گئی پنشن سکیم کے حوالے سے وزارتِ خزانہ نے آفس میمورنڈم جاری کردیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ یہ سکیم ان تمام ملازمین پر لاگو ہوگی جو یکم جولائی 2024 یا اس کے بعد مستقل بنیادوں پر بھرتی کیے جائیں گے۔میمورنڈم کے مطابق سکیم میں دفاعی بجٹ سے تنخواہ پانے والے سویلین ملازمین بھی شامل ہیں۔ یہ سکیم یکم جولائی 2025 یا اس کے بعد مستقل بنیادوں پر بھرتی ہونے والے مسلح افواج کے اہلکاروں پر بھی لاگو ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں