گزشتہ 2 ماہ کے دوران بارشوں اور سیلاب سے کتنا نقصان ہوا؟ہوشربا تفصیلات

اسلام آباد(پی این آئی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک میں دو ماہ کے دوران ہونے والی بارشوں کےنقصانات پر رپورٹ جاری کردی۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں یکم جولائی سے 27 اگست تک سیلاب اور بارشوں سے 245 افراد جاں بحق ہوئے، سب سے زیادہ 92 لوگ پنجاب میں جاں بحق ہوئے۔خیبرپختونخوا میں 74،سندھ میں 47، بلوچستان میں 22 ، کشمیر میں 6 اور گلگت بلتستان میں 4 لوگ جانبحق ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق جانبحق ہونے والوں میں 121 بچے اور 48 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 446 شہری سیلاب اور بارشوں کے دوران حادثات میں زخمی ہوئے، جن میں سے 158 مرد، 107 خواتین اور 181 بچے شامل ہیں۔ این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث 1002 مکانات مکمل اور 3475 مکانات جزوی طور پر تباہ ہوئے، 8 اسکولوں،35 پلوں اور ریلوے ٹریکس کو بھی نقصان پہنچا جبکہ سیلاب اور بارشوں سے 609 مویشی بھی ہلاک ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں