بلوچستان، 12 حملہ آور مار دیئے گئے

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 24 اور 25 اگست کی رات کو دہشت گردوں نے بلوچستان میں متعدد جگہوں پر بزدلانہ حملے کیے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اِن حملوں کا مؤثر جواب دیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والوں کی کارروائیوں میں اب تک 12 دہشت گرد جہنم واصل کیے جا چکے ہیں اور متعدد زخمی ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی آپریشن جاری رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں