علیمہ خان کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے مہم چلانے کا اعلان

پشاور (پی این آئی)علیمہ خان نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی کے لیے مہم چلانے کا اعلان کردیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق گزشتہ روز علیمہ خان نے پشاور اور مردان کا دورہ کیا، جہاں ان سے جیل کاٹنے والے پارٹی کارکنوں اور ان کے خاندان کے افراد نے ملاقات کی، کارکنوں نے علیمہ خان کے سامنے وزیراعلیٰ اور دیگر قیادت کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے۔علیمہ خان کے ہمراہ ایم این اے شاندانہ گلزار اور پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ بھی موجود تھیں، علیمہ خان نے پارٹی قیادت سے سخت ناراضی کا اظہار کیا۔علیمہ خان نے اس دورے سے متعلق وزیر اعلیٰ سمیت کسی کابینہ رکن کو بھی اعتماد میں نہیں لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں