چینی، آٹا، گھی، دالوں اور چاول پر سبسڈی ختم ، عوام کیلئے بُری خبر

اسلام آباد(پی این آئی)حکومت نے مستحقین کے لیے چینی، آٹا، گھی، دالوں اور چاول پر سبسڈی ختم کردیا۔

یوٹیلٹی اسٹورز سے اشیاء کی رعایتی نرخوں پر فروخت فوری روک دی گئی۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر 50 ارب روپے کی سبسڈی پر عمل درآمد روک دیا گیا، حکومت نے سبسڈی روکنے کے زبانی احکامات دیئے، تحریری آرڈرز جلد جاری ہونگے۔ سبسڈی روکنے کا فیصلہ وفاقی کابینہ کے حالیہ اجلاس میں کیا گیا۔ سبسڈی روکنے سے 2 کروڑ 60 لاکھ مستحق خاندان متاثر ہوں گے، یوٹیلٹی اسٹورز سے ماہانہ 40 ہزار سے کم آمدن والے افراد کو سبسڈی مل رہی تھی تاہم آٹا، گھی، چاول، چینی اور دالوں پر مزید سبسڈی نہیں ملے گی۔

اب یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی عام مارکیٹ کے ریٹ پر اشیاء دستیاب ہوں گی، یوٹیلٹی اسٹورز پر عوام کو 5 بنیادی اشیاء پر 25 فیصد تک سبسڈی مل رہی تھی۔ سبسڈی کی رقم اب بجلی بلوں میں ریلیف اور دیگر مقاصد پر خرچ ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close