شیر افضل مروت نے معذرت کر لی، عمران خان نے گلے لگا لیا

راولپنڈی(پی این آئی): پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی سے اختلافات ختم ہونے کا اعلان کردیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ آج 3 ماہ بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، میں نے ہاتھ ملایا اور بانی پی ٹی آئی نے گلے لگایا، دو طرفہ گلے شکووں کا تبادلہ ہوا۔شیر افضل مروت نے بتایا کہ بیرسٹر گوہر کے سامنے 22 اگست کے جلسے سےمتعلق ذمہ داری سونپی گئی ہے، آج ہم شیر وشکر ہوگئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی سے اختلافات بانی پی ٹی آئی کے کہنے پرختم کر رہا ہوں، پارٹی رہنماوں کے متعلق دیے گئے ریمارکس پر معذرت خواہ ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں