اسلام آباد میں پی ٹی آئی جلسے سے پہلے بڑی گرفتاریاں

اسلام آباد (پی این آئی )اسلام آباد پولیس نے سید پور میں تحریک انصاف کی ایک میٹنگ پر چھاپہ مارکر13 کارکنان گرفتارکر لیا ۔

تفصیل کے مطابق میٹنگ ریجنل صدر عامرمغل کی زیر صدارت منعقد کی جارہی تھی،اجلاس سیدپور شیراز کیانی کی رہائش گاہ پر جا ری تھا،میٹنگ بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں اور 13 اگست کی ریلی کیلئے بلائی گئی تھی۔گرفتارشدگان میں ارسلان عباسی، راجہ ندیم جوڑی، افضال کیانی شامل ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں